لاہور میں کورونا کیسز دوبارہ رپورٹ ہونے لگے،روزانہ 5 سے 7 کیسز سامنے آنے کا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں ایک بار پھر کورونا کیسز سامنے آنے لگے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا وائرس کے روزانہ 5 سے 7 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق تیز بخار، جسم میں شدید درد اور فلو نئے وائرس کی علامات ہیں۔

دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

بخار، سر میں درد، کپکپاہٹ، نزلہ زکام، خشک کھانسی اور جسم و پٹھوں میں درد انفلوئنزا کی علامات ہیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے، پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button