ملائیکہ اروڑا نے اپنی روزمرہ خوراک اور ڈائٹ روٹین سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور متوازن طرزِ زندگی کے باعث ہمیشہ توجہ حاصل کرتی ہیں، تاہم ان کی روزمرہ خوراک کا ایک ایسا پہلو بھی ہے جو کئی لوگوں کے لیے حیران کن ہوسکتا ہے۔

ملائیکہ اروڑا نے ایک پرانے انٹرویو میں اپنی ڈائٹ روٹین بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عام طور پر ناشتہ نہیں کرتیں اور زیادہ دیر تک خالی پیٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر عمل کرتے ہوئے دن کا پہلا باقاعدہ کھانا دوپہر میں کھاتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوپہر کے کھانے میں عموماً دال، سبزی، روٹی اور چاول شامل ہوتے ہیں، جبکہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ان کی غذا میں زیادہ سے زیادہ آرگینک اشیا شامل ہوں۔

رات کے کھانے کے حوالے سے ملائیکہ کا کہنا تھا کہ وہ عموماً سوپ پینے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن کھچڑی انہیں اس قدر پسند ہے کہ کئی مرتبہ رات کے کھانے میں بھی کھچڑی ہی کھا لیتی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں کھچڑی سے ’’جنون کی حد تک لگاؤ‘‘ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button