26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز اور 12 ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی اور 12 ارکان صوبائی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق جن ارکان قومی اسمبلی کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شاہ احد، شیر علی ارباب اور زبیر وزیر شامل ہیں۔

ارکان صوبائی اسمبلی میں بابر سلیم سواتی، محمد عثمان، آصف محسود، عجب گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس نے یہ وارنٹ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے سلسلے میں حاصل کیے ہیں۔ مقدمہ 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے تناظر میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے جاری وارنٹس کے بعد پولیس کی جانب سے نامزد پی ٹی آئی ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button