دھابیجی میں آئل ریفائنری کے قیام کی باضابطہ منظوری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزارت منصوبہ بندی نے دھابیجی کراچی میں آئل ریفائنری کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے چائنا پاکستان اکانومک کوریڈور سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق دھابیجی میں آئل ریفائنری کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سی پیک بی ٹو بی فریم ورک کے تحت 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا تاحال سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریفائنری یومیہ 1 لاکھ بیرل خام تیل صاف کرکے یورو-5 معیار کا ایندھن تیار کرے گی، جس سے ضلع ٹھٹھہ اور سندھ کی ساحلی پٹی پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے میں 40 لاکھ ٹن پیٹرولیم اسٹوریج کیپیسٹی اور 50 میگاواٹ کا کیپٹو پاور پلانٹ شامل ہے، چینی کمپنیوں سنکیانگ پیٹرولیم اور سی جی جی سی کے ساتھ تکنیکی و تعمیراتی معاہدے طے ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مقامی سطح پر ریفائننگ سے پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں نمایاں کمی آئے گی، حکومت پاکستان کومنصوبے کےلیے کسی قسم کی مالیاتی یا سرکاری ضمانت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button