ویب سیریز’’مرزا پور‘‘کی زرینہ آن لائن ہراسانی اورنازیبا پیغامات سے پریشان

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)معروف ویب سیریز’مرزا پور‘ میں ’زرینہ‘ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ اننگشا بسواس نے اپنے ساتھ ہونے والی آن لائن ہراسانی اور نازیبا رویے پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس دیکھتی ہیں تو انہیں اکثر نازیبا، گندے اور شدید پریشان کن پیغامات اور ڈی ایمز (DMs) موصول ہوتے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
اننگشا نے واضح کیا کہ لوگ آن اسکرین کرداروں اور حقیقی زندگی کی شخصیات میں فرق کرنا بھول جاتے ہیں۔ ایک اداکارہ کے طور پر اگر وہ اسکرین پر کوئی مخصوص یا بولڈ کردار ادا کرتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لوگ حقیقی زندگی میں بھی انہیں غلط سمجھیں یا ان کی عزت نہ کریں۔
اداکارہ نے سائبر ترغیب اور ہراسانی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی حدود میں رہنے اور فنکاروں کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی ہدایت کی۔



