حکومت کو ووٹوں کا احترام نہیں تھا،اب ثابت ہوگیا انہیں عدلیہ کا بھی احترام نہیں،یاسمین راشد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت کو ووٹوں کا احترام نہیں تھا اب ثابت ہوگیا کہ انہیں عدلیہ کا بھی احترام نہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد نے وکیل کے ذریعے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، حکومت کو ووٹوں کا احترام نہیں تھا، اب ثابت ہوگیا کہ انہیں عدلیہ کا بھی احترام نہیں۔

یاسمین راشد نے کہا حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، 2019 میں نواز شریف سروسز اسپتال داخل ہوئے تو 18 گھنٹے میں میڈیکل بورڈبنا۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ تھے، نوازشریف کی بیماری کی تشخیص 24 گھنٹے کے اندر ہوگئی تھی، بانی پی ٹی آئی نےنواز شریف کو علاج کےلیے برطانیہ جانےکی اجازت دی، نواز شریف کو شہباز شریف کے دستخط شدہ 50 روپےکے اسٹامپ پیپرپربیرون ملک بھیجا گیا۔

یاسمین راشد نے کہا پنجاب کابینہ نے بھی نواز شریف کو علاج کےلیے برطانیہ جانے کی اجازت دی، ضرورت پڑنے پریہی بیان سپریم کورٹ میں حلف کے ساتھ دینےکو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی میں نواز شریف کوعلاج کےلیے باہربھیجنےکا اخلاقی حوصلہ تھا۔

یاسمین راشد نے کہا  حکومت عمران خان اور عوام میں ان کی محبت سے خوفزدہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button