مولانا فضل الرحمان پراعتماد نہیں کیا جاسکتا،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور تحریک انصاف کے اہم رہنما علی امین گنڈاپور نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناقابل اعتماد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ آئینی ترامیم کے وقت بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مفادات کےلیے پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے اتحاد کی بات کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر واقعی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہوتی ہے تو انہیں بھی مولانا فضل الرحمان پر کوئی اعتراض نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button