آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششوں میں عمان نے مداخلت کی تو بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کو دھمکی دیدی، امریکی میڈیا فاکس نیوز کو انٹرویو دیتےہوئے کہا اگر آبنائے ہرمز کھولنے کی کوششوں میں عمان آڑے آیا تو اسے بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جتنے ہتھیار اب تک امریکا نے استعمال کیے ہیں، وہ نہ ہونے کے برابر تھے، امریکا کے پاس درمیانے درجے کے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اب ایران سفید جھنڈا لہرا کر سرنڈر کرنے کا اعلان کرے، ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے لیے جلدی نہیں، ان کی انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ایک بیک چینل قائم کیا ہے۔
ایران نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر عمان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔



