اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ حاضری، مسجد نبوی ﷺ میں نوافل اور ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں


ریاض(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے اور پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
بعد ازاں نائب وزیراعظم نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔