آبنائے ہرمز میں کوئی متبادل راستہ ہرگز قبول نہیں،ایران کی امریکا کو سخت وارننگ


تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی متبادل بحری راستے کی اجازت نہیں دے گا اور اس حوالے سے اپنے مؤقف پر پوری طرح قائم ہے۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں مزید جنگی جہاز یا فوج بھیجی گئی تو ایران انہیں بھی نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی شرائط کے مطابق ہی کھلے گی، امریکا کی شرائط پر نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی وارننگ کے بعد متعدد جہاز اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس جا رہے ہیں، جبکہ امریکا کی ہدایات پر عمل کرنے والے بعض جہازوں کو نقصان اٹھانے کے بعد واپس لوٹنا پڑتا ہے۔
محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران نے یوکرین میں تین اہداف پر کارروائی کی تیاری کر لی تھی، تاہم یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز پر حملے کو غلطی تسلیم کرنے کے بعد یہ کارروائی مؤخر کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود یوکرین کو اس واقعے کی قیمت ہر صورت چکانا ہوگی۔