آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی: وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر لیجسلیٹو اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی اور برتری پر قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، تمام کامیاب امیدواروں اور پارٹی کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فتح کا یہ تسلسل قائدِ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش قیادت اور ن لیگ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
قائد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے آزاد کشمیر میں ایک انتہائی منظم اور کامیاب انتخابی مہم چلائی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کی مسلسل کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور کارکردگی پر کامل اعتماد ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی مجموعی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے، جس سے خطے میں جمہوری عمل مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔



