غزہ پر اسرائیل کے ہولناک فضائی حملے: 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک)اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر فضائی و ڈرون حملوں میں شدید تیزی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس اور وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں پر 10 سے زائد دشت گردانہ حملے کیے، جن میں رہائشی عمارتوں، بے گھر افراد کے خیموں اور گاڑیوں کو بلاامتیاز ہدف بنایا گیا۔
دیر البلاح میں کیے گئے ایک حملے کے دوران حماس کے کمانڈر کمال ابو معیلق اپنی اہلیہ سمیت جامِ شہادت نوش کر گئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود اب تک 1,230 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے جاری اس بربریت میں اب تک مجموعی طور پر 73,356 فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



