لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو ریلیز کر دیا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کریں گے


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور قلندرز نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے تاکہ وہ قومی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ شفیق اب ٹرینیڈاڈ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے زخمی عبداللہ فضل کی جگہ عبداللہ شفیق کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد لاہور قلندرز نے انہیں فوری طور پر ریلیز کر دیا۔
عبداللہ شفیق کی قومی ٹیم میں شمولیت کے باعث وہ اب فرنچائز کی بجائے پاکستان کی نمائندگی کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔