اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن و پرانے کارڈ سسٹم ختم، نئے ڈیجیٹل نظام کا آغاز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین، اسپیڈو بس اور میٹرو بس سروسز میں ٹوکن اور پرانے کارڈ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے نئے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا آغاز کر دیا ہے۔

انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق مسافر اب سفر کے لیے ٹی کیش (T-Cash) کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم/بینک کارڈ استعمال کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، جبکہ کارڈ واپس کرنے پر صرف 130 روپے بطور سکیورٹی رقم واپس ملیں گے۔ تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرانے کارڈ متعلقہ اسٹیشنز پر جمع کرا دیں۔

دوسری جانب مسافروں نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ کارڈ سسٹم ختم کیے جانے کے باوجود بعض مقامات پر ان کے کارڈ ری چارج کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس تبدیلی سے متعلق پیشگی اطلاع بھی فراہم نہیں کی گئی۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتھارٹی اس حوالے سے واضح پالیسی اور بروقت آگاہی فراہم کرے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Back to top button