کامن ویلتھ گیمز: ویمن باکسنگ میں پاکستان کی فاطمہ زاہرہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

 گلاسگو(جانوڈاٹ پی کے)کامن ویلتھ گیمز 2026 کے  ویمن باکسنگ مقابلے میں پاکستان کی فاطمہ زاہرہ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز  میں باکسنگ میں خواتین کی  60 کلوگرام کیٹیگری میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔

ریئل ایبوہا کے خلاف فاطمہ کی واضح برتری پر ریفری نے مقابلہ روک کر پاکستانی کو فاتح قرار دے دیا۔

کوارٹر فائنل میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button