جینک سنراورنوواک جوکووچ مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ سےدستبردار

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ومبلڈن چیمپئن جینک سنراور24گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ نے اگلے ماہ ہونے والے مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔یو ایس اوپن سے قبل اہم وارم اپ مقابلہ سمجھا جانے والا یہ ایونٹ یکم سے13اگست تک کھیلا جائے گا۔اطالوی اسٹار جینک سنر نے بیان میں کہا کہ اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد صحت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ سے باہر رہنا مایوس کن ہے تاہم وہ مستقبل میں دوبارہ مونٹریال میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔24سالہ سنر نے رواں ماہ ومبلڈن کے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔



