9مئی،گلبرگ جلاؤ گھیراؤ،یاسمین راشد،عمرچیمہ،اعجازچودھری،محمود الرشیدکو10-10سال کی سزا،شاہ محمود بچ گئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے کے کیس پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چودھری اورمحمود الرشید کو10سال قید کی سزا سنادی ہے۔مقدمہ کے24ملزموں کا ٹرائل مکمل ہو ا،کلمہ چوک پر کینٹر جلانے کے مقدمہ مین عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر ملزمان کیخلاف حتمی دلائل دیئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔کینٹینر جلانے کے مقدمہ میں تھانہ نصیر آباد نے 36 ملزمان کا چالان جمع کرایا تھا۔میاں اسلم اقبال سمیت مقدمہ کے 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔12اشتہاری ملزمان میں علی حسن نواز، شبیر حسین، عزیز الرحمن، ظریف خان، صیاد خان، محمد جاوید، عبدالصمد، حماد اظہر، واثق قیوم، مراد سعید، زبیر نیازی اور میاں اسلم اقبال شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا اس مقدمہ میں ابھی چالان جمع نہیں ہوا،سپلیمنٹری چالان آنے پر شاہ محمود قریشی کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہو گا،ابھی اس کیس میں شاہ محمود قریشی کا فیصلہ نہیں ہو گا،ملزمان کیخلاف 37 گواہان کی شہادت ریکارڈ کرائی۔زیر حراست رہنماؤں میں ، عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے

مزید خبریں

Back to top button