کفریہ نظام کے پیروکار تعلیمی اداروں میں بے حیائی کرنا چاہتے تھے جمیعت نے ہر دور میں انہیں ناکام بنایا،یحییٰ گجر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلامی جمیعت طلباء کے ڈویژنل ناظم محمد یحییٰ گجر نے کہا ہے جمیعت نے ہر دور میں طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔دو قومی نظریہ کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔کفریہ نظام کے پیروکار تعلیمی اداروں میں بے حیائی کرنا چاہتے تھے جمیعت نے ہر دور میں انہیں ناکام بنایا۔جمعیت کی کامیابی شہداء کے خون اور ساتھوں کی جدوجہد اور محنت سے ممکن ہوی۔وہ جمیت کے 79ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں حلقہ احباب جمیت کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔پروگرام کی صدارت ضلعی ناظم مکرم ستار نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبیداللہ۔ناصر محمود کلیر۔صابر حسین بٹ۔ادریس سپال۔نعمان قیصر۔ندیم صادق تارڑ۔رانا محمد ارشد۔رانا محمد عارف۔مبشر احمد۔وسیم شاہد اولکھ۔اسد رشید سمیت سابقین جمعیت کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکڑ عبید الللہ گوہر۔ناصر محمود نے کہا جمعیت نے ہر دور میں طاعوتی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔جمعیت کی جدوجہد پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں جمیعت کی بدولت طلبا اسلام کی پاسبانی کے لیے احسن کردار ادا کر رہے ہیں۔صابر حسین بٹ۔نعمان قیصر۔مبشر احمد نے کہا نوجوان پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اسلامی نظریہ کا تحفظ کر رہے ہیں۔محمد ادریس سپال۔ندیم صادق تارڑ نے کہا دین سے دوری سے امت مسلمہ بے راہ روی کا شکار ہے۔جمیعت نے اقامت دین کے لیے تعلیمی میدان میں جدوجہد کی اور مضبوط محاذ بنایا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button