4بیویاں،100بچے،عرب محقق نے پوری دنیا کو حیران کردیا
اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے

متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور100بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔
اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے، جن میں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری اور خاندانی ذمہ داری شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اولاد کو عربی زبان، اماراتی لباس اور روایتی سلام کے تحفظ کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی عمر یا روزمرہ زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
قولوا ما شاء الله .. متزوج 4 وأبناؤه أكثر من 100 .#الشارقة_للأخبار #الإمارات #الشارقة @sharjahheritage pic.twitter.com/nSKDAlqfyr
— الشارقة للأخبار (@Sharjahnews) September 22, 2025



