بدین:27ویں آئینی ترمیم کیخلاف یومِ سیاہ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور وکلاء برادری کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام۔پی کے)تحریک تحفظ آئین پاکستان کی  جانب سے یوم سیاہ منانے کی اپیل پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام گولارچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ایس یو پی کے رہنما دانش نور سومرو ،ابو نوحانی رحیم پنھور ،ڈاکٹر اصغر شاہ ،مانجھی نوحانی ،جی ڈی اے کے رہنما محمد حسن شاہانی ،پی ٹی آئی کے ملک کامران ،حبیب پٹھان اور دیگر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کی طرح 27 ویں غیر آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی انھوں نے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان کو 40 میں منظور کردہ قرارداد پاکستان کے مطابق اس کی اصل روح اور حقیقی شکل میں بحال کیا جائے کیونکہ یہ معاملہ ملک کے وسیع تر مفاد سے تعلق رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بعد عدالتیں کینگرو کورٹس سے بھی بدتر ہو گئی ہیں انھوں نے کہا کہ 26 اور 27 ویں ترمیم سول مارشل لاء کی ایک شکل ہے 27 ویں ترمیم کے بعد پارلیمنٹ کی بالادستی صفر ہو گئی ہے سندھ حکومت دفعہ 144 نافذ کر کے خوف کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اس کی اصل روح اور حقیقی شکل میں بحالی کی جدوجہد پُرامن اور جمہوری طریقے سے جاری رہے گی دوسری طرف ڈسٹرکٹ آر ایسوسی ایشن بدین کی جانب سے بھی 27ویں آ ئینی تر میم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے صدر دلدار پٹھان ایڈووکیٹ اور  جنرل سیکریٹری میر حسن آ زاد پہنور ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور سیشن کورٹ بدین کے احاطے میں احتجاج کیا

مزید خبریں

Back to top button