بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل سماعت کے لیے ابھی مقرر نہیں ہوئی اور اس پر باضابطہ نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، نیب کا موقف ہے کہ سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔
عدالت اب متفرق درخواست پر فیصلہ کرے گی کہ آیا یہ درخواست سماعت کے قابل ہے یا نہیں۔



