یاسر کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو خوشی ہوئی، ندا یاسر

لاہور(آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان واداکارہ ندا یاسر کو اپنے شوہر، اداکاروہدایاتکار یاسر نواز کے ساتھ پہلے بار کام کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوشی ہوئی تھی۔ ندا یاسر نے جوکہ بطور میزبان اپنے شو میں اکثر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا انٹرویو کرتے ہوئے تو نظر آتی ہی ہیں۔تاہم، حال ہی میں انہوں نے خود ایک ویب شو میں انٹرویو دیا ہے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلووں کے بارے میں گفتگو کی۔اس انٹرویو میں اپنے شوہر، اداکار یاسر نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایاکہیاسر کو بہت مغرور انسان تھا اور وہ صرف اپنے بارے میں سوچتا تھا۔انہیں نے کہا کہابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ یاسر کو اپنے گورے رنگ پر گھمنڈ ہے۔ندایاسر نے مزید بتایاکہجب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں اور انہیں یاسر کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کافی خوش تھیں کیونکہ یاسر اس وقت ایک مشہور اداکار تھے۔



