ہانیہ عامر نے پشتو سیکھنا شروع کر دی

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے پشتو سیکھنا شروع کر دی ہے۔ ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار پشتو زبان سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ مشہور یوٹیوبر اور ویلاگر عمر خان بھی موجود ہیں جوکہ ہانیہ کو پشتو زبان سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر ہانیہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے فلموں اور ڈراموں میں پشتو کردار تو بہت کر لیئے آیئے دیکھنے ہیں آپ پشتو بول بھی سکتی ہیں یا نہیں۔اس کے بعد ہانیہ عامر پخیر راغلے سے پشتو بولنا شروع کرتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی پشتو بولنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ہانیہ عامر کی اس دلچسپ ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس ویڈیو پر خو ب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔



