ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ قربتوں کے اشارے

مداح دونوں کی حالیہ سرگرمیوں کو جوڑ کر نئی قیاس آرائیوں میں مصروف

کراچی (ویب ڈیسک): اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان ختم شدہ تعلقات کے بعد ایک بار پھر نزدیکیوں کی خبریں منظر عام پر آنے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر مداح دونوں کی حالیہ سرگرمیوں کو جوڑ کر نئی قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ساحل سمندر پر گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا اور عاصم اظہر کے ساتھ ان کی پرانی قربتوں کی یاد تازہ کر دی۔

مداحوں کی توجہ ایک اور تصویر میں ہانیہ کے گلے میں پہنے گئے پینڈنٹ پر گئی جو عاصم اظہر کے حالیہ عید کے دن پہنے گئے پینڈنٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس مماثلت کو محض اتفاق نہیں بلکہ تعلق کی ممکنہ تجدید کی علامت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان 2019 میں قریبی تعلقات تھے، تاہم 2020 میں ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ بعد ازاں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کی، جو حالیہ دنوں ختم ہو چکی ہے۔

ان تازہ اشاروں کے بعد مداح ایک بار پھر ہانیہ اور عاصم کو ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر بےحد مقبول رہی اور شائقین آج بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے متمنی ہیں۔

اگرچہ دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم ان کے مداح سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button