کیا عروہ حسین حمل سے ہیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں عروہ حسین کو قدرے بڑے پیٹ کے ساتھ دیکھا گیا

لاہور (شوبز ڈیسک): معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنی حالیہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے بعد پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ دوسری بار اُمید سے نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں عروہ حسین کو قدرے بڑے پیٹ کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے کہ کیا اداکارہ ایک بار پھر حاملہ ہیں؟
افواہوں کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا، جس پر عروہ حسین نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت جاری کی۔
اداکارہ نے اپنی ایک وائرل تصویر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا میں اُمید سے نہیں ہوں، لیکن دعائیں اور محبت دینے پر سب کی شکر گزار ہوں۔
عروہ حسین نے بتایا کہ تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈیٹنگ اور زاویے (اینگل) کی مدد سے کچھ اس طرح پیش کیا گیا کہ وہ حاملہ دکھائی دیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہوں نے ان افواہوں اور لوگوں کی جانب سے ملنے والی نیک خواہشات کو خوش دلی سے انجوائے کیا، اور ان کے قریبی رشتے دار بھی ان خبروں پر محظوظ ہوتے رہے۔
واضح رہے کہ عروہ حسین کے ہاں جنوری 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے دسمبر 2016 میں گلوکار و اداکار فرحان سعید سے شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی گردش میں رہیں۔
اداکارہ کی وضاحت کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، جبکہ مداح ان کی صحت و خوشی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔



