کوئی تصویر نہیں کھینچی جائے گی!پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں پکی پکی جدائی

دبئی:پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا تاج اپنے سر پر سجانےکیلئے فائنل جنگ کل ہوگی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں میچ سے قبل ہی کئی تنازعات شروع ہوگئے ہیں۔فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی  کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کل میچ سے قبل تصاویر کھینچنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے۔

 البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7  بجے پاکستانی وقت کے مطابق پریس کانفرنس کریں گے۔

 پاکستان ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات7 سے 10  بجے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے پریکٹس میں حصہ لے گی۔

مزید خبریں

Back to top button