پی ٹی آئی مکمل ناکام،محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے زور لگایا،دھرنوں سے کپتان باہر نہیں آئینگے،گنڈاپور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کو مکمل ناکام قرار دے دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی،محسن نقوی واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے دھرنے کا چوتھا دن ہے، ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے،بانی کی رہائی سے لے کر صحت تک آگئے،ہم اس کےذمہ دارہیں،مفاہمت ہمارے دین میں ہے،مفاہمت ترقی اور بہتری کا راستہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ ٹھیک ہوں،بانی پی ٹی آئی کے رہانہ ہونے کے ہم سب ذمہ دارہیں، بانی جس سوچ سے چل رہے تھے،وہ ملک کوآگےلے کر جاتے،بانی کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے،دعا ہے جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے صحت ویسی ہی ہو،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی،ہٹ دھرمی کی جارہی ہے اس کامطلب دل میں چور ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا کہ ملاقات سے لے کربانی کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں،ہمارے درمیان بدنیت لوگ ہیں،پی ٹی آئی میں کسی میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، پی ٹی آئی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے یکم اکتوبر کو ملاقات ہوئی، بانی نے کہا 26ویں ترمیم روکنے کیلئے اسلام آباد آناہے، جڑیں ہل گئی تھیں،سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی سے جو لوگ ملنے جاتے ہیں وہ عجیب کہانیاں سناتے ہیں،بانی کو بتایا جاتا ہے قیادت غدار ہے،لوگ نکلنے کیلئےتیارہیں،5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو15بندے بھی نہیں تھے،بانی کورپورٹ دی گئی کہ ڈیڑھ لاکھ موجود تھے، بانی کو رپورٹ دی گئی فیض آبادپل پر3لاکھ لوگ موجود تھے،بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دی،ہم نے بھر پور زور لگایا۔

علی امین نے کہا کہ 26نومبر کو بانی نے ہمیں سنگجانی پر رُکنے کا کہا،ہم نے بات نہیں مانی،پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ناکامی میں ہم سب شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کئی بار کہاہے فوج ان سے زیادہ ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button