پہلا ضم قبائلی اضلا ع کی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا

پشاور(آن لائن) پاکستان کراٹے فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،شاہین اکیڈمی آف مارشل آرٹس سرائے نورنگ نے 90پوائنٹس کیساتھ پہلی اورفرینڈزکراٹے سنٹر ڈسٹرکٹ کرک نے 90پوائنٹس کیساتھ دوسری اور بنگش شوتوکان کراٹے اکیڈمی صدہ ڈسٹرکٹ کرم نے 40پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد نورنے ودیگرنے کھلاڑیوں کو میڈلزپہنائے اور ٹرافیاں دیں۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر کی ہدایت پر خیبر پختونخواسمیت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی کراٹے کے فروغ کیلئے اقدامات کا آّغازکردیاگیاہے اس ضمن میں منعقدہ ایونٹ میں مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ڈسٹرکٹ کرم میں کھیلے جانیولے اس ٹورنامنٹ میں کے 40کلوگرام ویٹ کے مقابلوں میں کرک کے سلمان نے گولڈ میڈل جیتاجبکہ کرک ہی کے احمدنے سلور اور صدہ کے ہارون نے براؤنزمیڈل حاصل کیا،45کے جی میں سائے نورنگ لکی کے زاہد اللہ نے گولڈ،لکی مروت کے اسفندیار خا نے سلور اور کرک کے زوہیب نے براؤنزمیڈل جیتا،55کے جی میں کرک کے حارث حبیب نے سونے کا تمغہ جیتا،جبکہ صدہ کے حبیب بت چاندی اور سرائے نورنگ لکی کے روحان اللہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،60کے جی کے ویٹ میں سرائے نورنگ لکی کے کھلاڑی محمد سلیمان نے گولڈ،صدہ کے شہباز خان نے سلور اور کرک کے مصباح اللہ نے براؤنزمیڈل جیتا



