پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بڑا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے مہم میں شامل افراد اورپلیٹ فارمز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر جاری بیان میں کہااب بہت ہوچکا،مسلسل جھوٹ پھیلانے والے عناصر کوہرگزبرداشت نہیں کیا جائےگا،ہتک عزت کے قانون 2024کےتحت عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نےکہا جعلی خبروں اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا،اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،غلط معلومات پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ سزا کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button