پلے آف مرحلہ، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کرینگے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے، پلے آف میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
سکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان، ریلی روسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل، احسان اللہ
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے مرحلے کے 10،10 میچز میں سے لاہور قلندرز نے 7 میچز میں جبکہ ملتان سلطانز نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔



