پاکستان کے ہاتھوں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بدترین شکست، کوچ ہریشیکیش اور کپتان ایوش مہاترے خطرے میں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شکست ہضم نہ ہوئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی ایونٹ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں 191 رنز کی بدترین شکست کے بعد ٹیم پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہناہے کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ اپیکس کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی بورڈ ٹیم مینجر سے رپورٹ طلب کرے گا اور کوچ ہریشیکیش کانیتیکر اور کپتان ایوش مہاترے سے بھی کارکردگی کے حوالے سے بات کرے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

مزید خبریں

Back to top button