پاکستان بیس بال ٹیم نے امریکی کوچ کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور(آن لائن)پاکستان بیس بال ٹیم کو امریکی کوچ ٹریننگ کرائیں گے، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے امریکی کوچ رینڈل آرمز کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچنگ کوچ رینڈل آرمز نے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور ایشین گیمز کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینڈل آرمز ایک ماہ کے لیے پاکستان آئیں گے، وہ کیمپ کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کے لیے پی ایس بی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ایشین گیمز کے لیے مئی کے دوسرے ہفتے سے کیمپ لگانے کا پلان ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینڈل آرمز امریکا میں ورلڈ بیس بال کلاسیک میں قومی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button