پاکستان اور سعودی عرب معاہدے سے بھارت کو آگ لگ گئی،اسرائیل کو بھی ٹینشن
بھارت کے پیٹ میں مروڑ کیوں۔۔؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کو آگ لگ گئی۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ڈھٹائی سے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی پیشرفت سے پہلے سے ہی آگاہ تھی۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔
جنگی جرائم کے مرتک اسرائیل اور بھارت کو ٹینشن ہوگئی
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان ریاض میں جامع دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پاک سعودی معاہدے سے اسرائیل بھارت کی نیندیں حرام
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی نیندیں حرام کردی ہیں،کیونکہ بھارت اور اسرائیل ایکدوسرے کے دفاعی پارٹنر ہیں اور حالیہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو پوری پوری سپورٹ کی تھی۔
بھارت کے پیٹ میں مروڑ کیوں
سعودی عرب کیساتھ پاکستان کے معاہدے سے جہاں اسرائیل کو خطرہ اور ڈر پیدا ہوگیا ہے وہیں بھارت کے بھی پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوقالب ایک جان،پاکستان اور سعودی عرب میں دفاع کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا



