پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی،ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گِر گیا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 650 کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی اور 100 انڈیکس 3,000 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 180,942 کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ایس ای 100 انڈیکس 3,702 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button