پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1048 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس 2.25 فیصد کمی کے بعد 45 ہزار 553 کی سطح پر بند ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ھنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46969 رہی، ھنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 45500 رہی۔ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 12 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہوکر 7608 ارب روپے رہ گئی۔



