پاکستانی بیٹرسدرہ امین نے6کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ لگادی

2میچوں میں مسلسل2سنچریاں بنا کر سدر امین نے نیا ریکارڈ بنادیا

پاکستانی ویمنز ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے  جنوبی افریقا کیخلاف تین میچوں کی سیریز کے2میچوں میں مسلسل2سنچریاں بناکر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں  ان کی جانب سے6کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں121جبکہ دوسرے ون ڈے میں122رنز بنائے اوراپنی چھٹی سنچری مکمل کرلی۔سدرہ امین لگاتار2ون ڈے سنچریاں  بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئی ہیں۔پاکستان ویمن کی جانب سے ون ڈے میں اب تک کُل10سنچریاں بنائی گئی ہیں جن میں سے6سدرہ امین نے بنائی ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button