ٹریفک جام "امیتابھ بچن "اپنی گاڑی سے نیچے اتر آئے

امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں موٹر سائیکل پر ایک شخص کے ساتھ سوار دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے اس تصویر کے کیپشن میں لفٹ دینے والے اجنبی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کو جانتا تو نہیں لیکن آپ کی وجہ سے میں کام کیلئے وقت پر پہنچ گیا۔ لفٹ کے لیے شکریہ دوست۔امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ بگ بی نے خود کسی عام شہری سے لفٹ مانگی ہے اس نے تو خواب میں بھی ایسا نہیں سوچا ہوگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ممبئی کے ٹریفک نے امیتابھ بچن جیسے لیجنڈ کو بھی لفٹ لینے پر مجبور کر دیا۔



