ٹرمپ نے کیرولائن کے ہونٹوں کو "مشین گن”سے تعبیر کردیا

پنسلوینیا (جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے ہونٹوں کو "مشین گن”سے تعبیر کردیا۔امریکی صدر نے پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو "چھوٹی مشین گن ” سے تشبیح دے دی۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو چھا جا تی ہیں ، ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں،کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئےکوئی خوف نہیں ہوتا اور وہ اس لیے بے خوف ہو کر بولتی ہیں کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button