ٹرمپ خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی نے 16 ماہ میں اربوں ڈالر کما لئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اُن کے خاندان سے وابستہ ایک کرپٹو کرنسی کمپنی اربوں ڈالر کما چکی ہے۔

ٹرمپ خاندان سے وابستہ کرپٹو کرنسی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے محض 16 ماہ میں اربوں ڈالر کی کمائی کر کے سیاسی و مالی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک وٹکوف کر رہے ہیں۔

زیک وٹکوف اب تک ٹرمپ اور وٹکوف خاندانوں کو کم از کم 1.4 ارب ڈالر ادا کرچکے ہیں جن میں سے 1.2 ارب ڈالر صرف ٹرمپ خاندان کو ادا کیے گئے ہیں جبکہ 2.25 ارب ڈالر کے پیپر گینز اس کے علاوہ ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ رقم صدر ٹرمپ کے ریئل اسٹیٹ اور گالف امپائر کی 2010 سے 2017 تک کے 8 برسوں  کی کمائی کے برابر ہے۔

اخبار کا بتانا ہے کہ وٹکوف خاندان نے اب تک اس کمپنی سے 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button