وزیرآبادکوایک مثالی وروشن ضلع بنانے میں تمام ترتوانائیاں صرف کرینگے، بلال فاروق تارڑ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) حلقہ این اے66کی عوام سے بلاامتیازتعاون رکھیں گے،ضلع وزیرآبادنے مسلم لیگ (ن) سے محبت کااظہارکردیا اب ہم پرذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ ہم ضلع وزیرآبادکے عوام کی محبت کاقرض اتارنے میں کوئی کسروفروگزاشت نہیں رکھیں گے۔ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت مختار احمد وڑائچ ووڑائچ برادران کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پر عرفان افضل چٹھہ،امتیاز اظہر باگڑی،سابق چیئرمین منشاء چیمہ،افضال وڑائچ،حماد چیمہ،ظفر چیمہ،افتخار چیمہ،زاہد محمود ہاشمی سمیت اکابر ین مسلم لیگ (ن) اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایم پی اے پی پی36عدنان افضل چٹھہ کے بھائی عرفان افضل چٹھہ نے کہا کہ ہم علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا بھر پور کردار اداکرینگے اور کررہے ہیں،پی پی36میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ترقیاتی ہورہے ہیں،جس علاقہ میں آج تک ترقیاتی کام نہیں ہوئے وہاں بھی جلد ترقیاتی کام شروع ہوجائینگے،ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ ضلع وزیرآبادمیں تعمیروترقی کا سفر رواں دواں ہے ضلع وزیرآبادکوایک مثالی وروشن ضلع بنانے میں تمام توانائیاں صرف کرینگے،حلقہ کی عوام کے لئے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں الیکشن مہم میں جووعدے کئے تھے ان کوپورا کرنے کاوقت آگیا ہے ان وعدوں کی پاسداری اورمسلم لیگ (ن) کے منشورکے مطابق عوام کی خدمت ہمارے فرائض میں شامل ہے انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔



