میں حاملہ نہیں ہوئی: کترینہ کیف

ممبئی:شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئیں تاہم اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔تاہم اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنیں لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ میں ابھی اپنی فلموں کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد ہی بچے کی منصوبہ بندی کروں گی ۔ کترینہ کیف اس وقت ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی بھی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔



