میر پور خاص:رکن قومی اسملی سنجےپاروانی کی حق پرست ارکان سے ملاقات،شہر میں وارداتوں پر اظہار تشویش

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانو ڈاٹ پی کے)حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی نے ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی سے ایک اجلاس کے دوران شہر سمیت ضلع بھر میں کار اور موٹرسائیکلوں کی چوری، کاروباری و تجارتی مراکز میں ڈکیتیوں اور رہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ، ٹریفک حادثات میں معصوم شہریوں کی ہلاکت، موسم سرما میں سوئی گیس کی بلاجواز بندش، شہر میں صحت و صفائی کی بدترین صورتحال، جگہ جگہ کھلے گٹروں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میرپورخاص میں امن و امان کے قیام، سوئی گیس کی بلا تاخیر فراہمی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعلقہ سرکاری افسران سے آئندہ ہفتے میں رابطے کئے جائیں گے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔



