میرے دورہ پاکستان کا اختتام اچھا ہوا،مارنوس لبوشین

لاہور(آن لائن)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بیٹر مارنوس لبو شین کا کہنا ہے کہ میرے دورہ پاکستان کا اختتام اچھا ہوا ہے۔مارنوس لبو شین نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے لاہور میں بدھ کی رات اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔لبو شین کا کہنا تھا کہ ہمیں دورہ پاکستان کے آخری میچ میں جیت ملی اس کی اور زیادہ خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی آخری صبح اٹھ کر میں نے کافی کو بہت انجوائے کیا۔دورہ پاکستان مکمل ہوجانے کے بعد مارنوس لبو شین دبئی سے لندن جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور میں کھیلا گیا سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے جیت لیا، میچ میں مارنوس لبو شین 2 رنز سکور کرسکے تاہم انہوں نے محمد آصف کا ایک بہترین کیچ بھی پکڑا۔



