میثاق معیشت پر کام اہم اقدام، تاجر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، رحمت اللہ پہلوان

کوئٹہ(آن لائن)چمن چیمبر آف کامرس کے صدر رحمت اللہ پہلوان سینئر نائب صدر حاجی صلاح الدین، نائب صدر نذر جان نے نومنتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق معیشت پر کام اہم اقدام ہے تاجر برادری حکومت کے شانہ بشانہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ معیشت کی بہتری کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ میثاق معیشت پاکستان کی ترقی و ترویج میں اہم کردار ادا کرے گا

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button