معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما پر کونسا لفظ بولنے پر پابندی؟

نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے شو میں شریک کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ طنزو مزاح آج کے دور میں بالکل بدل چکا ہے، پہلے جو الفاظ مزاق کے لیے استعمال ہوتے تھے آجکل لوگ ایسا مزاق کرنے پر برا مان جاتے ہیں۔کرینہ کپور نے سوال کیا جب وہ اسکرپٹ لکھتے ہیں تو کیا یہ بات زہن نشین رکھتے ہیں کہ کن باتوں پر مزاق کرنا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کپل شرما کا کہنا تھا کہ اس جدید سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں میں شعور آیا ہے۔کپل شرما نے مزیدکہا کہ ہم ایسے معاشرے سے آے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کی شکل و صورت اور جسامت پر مزاق کرتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں رہا اسی کے ساتھ کپل شرما نے کہا کہ جب آپ بڑی سکرین پہ کام کرتے ہیں تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کس طرح کی پابندیاں لگاٸی جاتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوے کہا کہ حال ہی میں میرے چینل نے مجھے کہا کہ آپ لفظ”پاگل” نہیں استعمال کر سکتے میں نے پوچھا ایسا کیوں جس پہ انتظامیہ نے بتایا کہ دراصل جن کو آپ مزاق میں پاگل کہہ رہے ہوتے ہیں حقیقت میں وہ برا مان جاتے ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما اپنے شو میں ساتھی ساتھیوں کی شکل و صورت کو لےکر مزاق کرتے رہتے ہیں جس کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے کافی دفعہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button