مشورہ کیا جاتا تو امریکا کو ایران پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے، جرمن چانسلر

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی سے مشورہ کیا جاتا تو امریکا کو ایران پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے۔
پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے فریڈرک مرز نے کہا امریکا اور اسرائیل کی 28 فروری کو شروع ہونے والی مہم کی حکمت عملی کے حوالے سے برلن کے پاس اب بھی بہت سے سوالات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک اس بات کا کوئی قابل یقین منصوبہ سامنے نہیں آیا کہ یہ آپریشن کیسے کامیاب ہو سکتا ہے، واشنگٹن نے ہم سے مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی یورپی مدد کو ضروری سمجھا۔
خیال رہے کہ جرمن چانسلر نے حالیہ دنوں میں اپنے مؤقف کو سخت کیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر وہ امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے میں محتاط رہے تھے، جو ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کے دوران کیے گئے۔



