قطر کے وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری تنصیبات کو کسی بھی فریق کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا دونوں رہنماؤں نے موجودہ کشیدگی اور اس کے خطے پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا، قطری وزیراعظم نے اس بات پر ناراضی ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے قطر اور دیگر پڑوسی ممالک پر حملے جاری ہیں، جو جنگ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری تنصیبات اور عوامی وسائل کو نشانہ بنانا ہر حال میں ناقابل قبول ہے اور کسی بھی فریق کی جانب سے ایسی کارروائی کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button