قطری وزیراعظم کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، قریبی سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(ویب ڈیسک) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کی۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں قطر اور امریکا کے درمیان قریبی سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ مشاورت کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلسل رابطہ ضروری ہے، ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی بات ہوئی۔



