فاسٹ باؤلر محمد عامر اور گلوسیسٹر شائرکے درمیان معاہدہ ہو گیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انگلش کاؤنٹی کا حصہ بن گئے۔ ان کا گلوسیسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انگلش کرکٹ کاؤنٹی کے موجودہ سیزن میں فاسٹ باؤلر محمد عامر گلوسیسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔اسی ضمن میں محمد عامراور گلوسیسٹر شائر کاونٹی کرکٹ کلب میں آج معاہدہ ہوگا ۔جس کے بعد وہ 22 اپریل کو دبئی سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور ٹیسٹ سپنر ظفر گوہر بھی گلوسیسٹر شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔



