غیرحاضری مہنگی پڑگئی

لاہور (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے مسلسل غیرحاضری پرٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف ائی اے کیخلاف درخواست مسترد کردی سندھ ہائی کورٹ میں ایف ائی اے کی کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حریم شاہ کے وکیل سے ا ستفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکیوں پیش نہیں ہوئیں تو وکیل نے جواب دیا کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کے لئے گئی ہوئی ہیں حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے مسلسل غیرحاضری پرحریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ حریم شاہ واپس ائیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں



